گلگت/ بلتستان/مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)ملک کے مختلف علاقوں میں محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے،۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسی خیل لورالائی،بارکھان، سبی اور گرد و نواح میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے، کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہونے کی توقع ہے۔