انقرہ (پی پی آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ترکیہ کے ہم منصب علی یرلیکایا سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک، ترک تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکیہ میں 3 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی پر بھی غور کیا گیا، ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ترکیہ کے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، وزیر داخلہ ترکیہ نے کہا پاکستان برادر ملک ہے، جلد اسلام آباد کا دورہ کروں گا، ترکیہ کے وزیر داخلہ نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستان ماہرین کا وفد بھیجے، ہمدردانہ جائزہ لیں گے۔