کراچی(پی پی آئی)سندھ فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں فوڈ سیفٹی اور قواعد و ضوابط کے نفاذ کوششیں تیز کر دی ہیں اور 16 نومبر 2024 کو 350 سے زیادہ معائنے کیے ہیں۔ سندھ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق ضلع وار معائنوں اور جرمانوں کی تفصیل کے مطابق کراچی ساؤتھ: 35 معائنے، 11 بہتری کی ہدایات، 6,40,000 روپے کے جرمانے۔کراچی کیماڑی: 12 معائنے، 5 بہتری کی ہدایات، 90,000 روپے کے جرمانے۔کراچی کورنگی: 48 معائنے، 15 بہتری کی ہدایات، 5,20,000 روپے کے جرمانے، اور 15 لائسنس چالان جو 1,46,900 روپے کے تھے۔کراچی ملیر: 15 معائنے، 11 بہتری کی ہدایات، 3,00,000 روپے کے جرمانے۔ضلع کراچی ایسٹ: 40 معائنے، 3 بہتری کی ہدایات، 7 جرمانے جو 1,55,000 روپے کے تھے، اور 10 لائسنس چالان۔ شہید بینظیر آباد (ایس بی اے): 18 معائنے، 13 بہتری کی ہدایات اور 7 لائسنس چالان۔میرپورخاص: 18 معائنے، 3 بہتری کی ہدایات۔حیدرآباد: 23 معائنے، 17 بہتری کی ہدایات، 1,20,000 روپے کے جرمانے۔دیگر اضلاع جن میں عمرکوٹ-تھرپارکر، سانگھڑ، ٹھٹھہ، قمبر-شہدادکوٹ، مٹیاری، بدین، ٹنڈو محمد خان، دادو، اور ٹنڈو الہ یار شامل ہیں۔۔ ایک اہم چھاپے میں، ایس ایف اے کے افسر ندیم اصغر شر کی سربراہی میں کراچی ملیر میں ایک مشہور پیزا برانڈ کی مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ تفتیش کے دوران پیزا میں استعمال ہونے والے بڑی مقدار میں زائد المیعاد اجزا برآمد کیے گئے، جس کے بعد یونٹ کو سیل کر دیا گیا اور 4,00,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔