اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر مرکزی اپیکس کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق امور پرغورکیا جائے گا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا، وزیراعظم آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ عسکری قیادت بھی اجلاس میں شریک ہوگی۔وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی، وزیر مذہبی امور کے علاوہ نادرا اور ایف بی آر کے چیئرمین اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔
Next Post
خواتین کی مالی مدد کے حوالے سے یوسی 28 بی صدر اور اللہ والی کالونی میں ڈیٹا رجسٹریشن جاری
Sun Nov 17 , 2024
کراچی(پی پی آئی)خواتین کی مالی مدد کے حوالے سے یوسی 28 بی صدر اور اللہ والی کالونی میں نادرا کے تحت ڈیٹا رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔برنس روڈ ٹاون میں حکومت پاکستان کی جانب سے جاری اس عمل میں پہلے مرحلے کے دوران تقریباً 1376 خواتین کی رجسٹریشن ہوئی۔اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سی او سی ممبر […]