خواتین کی مالی مدد کے حوالے سے یوسی 28 بی صدر اور اللہ والی کالونی میں ڈیٹا رجسٹریشن جاری

کراچی(پی پی آئی)خواتین کی مالی مدد کے حوالے سے یوسی 28 بی صدر اور اللہ والی کالونی میں نادرا  کے تحت ڈیٹا رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔برنس روڈ ٹاون میں حکومت پاکستان کی جانب سے جاری اس عمل میں پہلے مرحلے  کے دوران تقریباً 1376 خواتین کی رجسٹریشن ہوئی۔اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سی او سی ممبر مرسلین شیخ،فیضان احمد،ٹاؤن انچارج عرفان اللہ خان, جوائنٹ انچارج ہاورڈ جون,فنانس اظہر نور,اظفر علی, عمران چشتی،راجہ نفیس، یوسی انچارج حامد قریشی، محمد حسین، شہزاد عمر، نوید بھائی  اورمزمل خان و دیگر نے رجسٹریشن  کے عمل میں  معاونت کی۔ اتوار کے روز یوسی 28 بی  میں تقریبا   310 خواتین کی رجسٹریشن کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیراعظم کی ہدایت پر غزہ، لبنان اور شام کیلئے امدادی سامان بھجوانے کا سلسلہ جاری

Sun Nov 17 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے غزہ، لبنان اور شام کے متاثرین کیلئے امدادی سامان کی 19 ویں کھیپ روانہ کردی۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر غزہ، لبنان اورشام  کے متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے اور این ڈی ایم اے نے 19 ویں کھیپ روانہ کر دی ہے۔ترجمان این […]