اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے آج(منگل) کلائمیٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریسیلینس انہانسمنٹ پروگرام کے حوالے سے پچاس کروڑ ڈالر کے قرض کے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔سیکرٹری وزارت اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز اور کنٹری ڈائریکٹر، پاکستان ریذیڈنٹ مشن، ایشیائی ترقیاتی بینک ایما فین نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب میں معاہدے پر دستخط کئے۔اس معاہدے کے حوالے سے وزارت اقتصادی امور کو رضامندی دیتے ہوئے وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا کہ معاہدے پر دستخط سے ماحولیاتی تبدیلی کے اقدامات کو ترجیح دینے اور خطرات سے نمٹنے کی سوچ استعمال کرتے ہوئے آفات کا خطرہ کم کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔