اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز سے سعودی نائب وزیر متفق

اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ناصربن عبدالعزیز کو اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز دے دی۔وزیر داخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود نے ملاقات کی اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی بھی موجود تھے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ ٹریننگ کے امور پر بھی بات ہوئی۔وزیر داخلہ نے اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز پیش کی جس پر سعودی وزیر نے اتفاق کیا اور ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ اس ضمن میں مزید ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔پاکستان کے وزیر داخلہ اور سعودی نائب وزیر داخلہ کی ملاقات میں پاکستان سے بھکاریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے مافیا کی سرکوبی پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں سو فیصد سے زائد اضافہ،حجم10 ارب ڈالر تک

Wed Nov 20 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی): وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ برآمدات  میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے۔بدھ کو یہاں اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس اسکیم نے پاکستان کو اپنے تجارتی پورٹ فولیو کو متنوع بنانے اور نئی منڈیوں میں داخل […]