کوئٹہ(پی پی آئی) فرنٹیئر کور بلوچستان کے ترجمان نے بدھ کے روز کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں 22 فری میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جاسکیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یکم نومبر سے 19 نومبر 2024 تک صوبے کے مختلف علاقوں بشمول ڈھاڈر، مچھ، کوئٹہ اور ڈیرہ بگٹی میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپوں میں 10850 سے زائد مریضوں کی تشخیص کی گئی۔ کور-نارتھ، بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں لہری، میوند، قلعہ سیف اللہ اور ظوب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عمائدین کی حمایت حاصل کرنے کے لیے قبائلی عمائدین کے ساتھ جرگوں “قبائلی کونسلوں ” کا بھی اہتمام کیا تھا۔