اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر 23نومبرکو لیپہ پہنچیں گے

مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر22نومبر کی بجائے 23نومبر وادیء لیپہ پہنچیں گے، جہاں وہ دربار عالیہ تریڈا شریف سائیں مٹھا سرکار کے مزار پر حاضری دیں گے، اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کریں گے۔یاد گار شہداء نوکوٹ پر پھولوں کی چادر چڑھا کر اُن کی عظیم قربانیوں کو خرا ج عقیدت پیش کریں گے۔ امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر اور میڈیا نمائندگان اُن کے ہمراہ ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک, پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشگوئی

Thu Nov 21 , 2024
کوئٹہ (پی پی آئی) محکمہ موسمیات کوئٹہ کے علاقائی مرکز نے جمعرات کے روز  بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں موسم سرد رہے گا۔اگلے 48 گھنٹوں کے لیے موسم کی پیشن […]