شہداکشمیر کا لہوانشا اللہ رنگ لائے گا، تحریک آزادی کامیاب ہوکر رہے گی: سلطان محمود چوہدری

کوٹلی(پی پی آئی)آزاد جموں وکشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کسی صورت تقسیم کشمیر تسلیم نہیں کریں گے۔مودی چاہے مسئلہ کشمیر کو ختم کرنے کے لئے جتنے مرضی حربے استعمال کر لے کشمیری اس کی تمام مکروہ تدبیریں ناکام بنا دیں گے۔ مودی نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر مظالم کی انتہاکر دی ہے لیکن میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ آزادکشمیر کا بچہ بچہ اْن کی جدوجہد میں اْن کے شانہ بشانہ ہے اور ہماری یہ جدوجہد مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جاری و ساری رہے گی۔حکومت آزاد جموں کشمیر کے ترجمان کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے  مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت ظلم و بربریت کا دور دورہ ہے تحریک آزادی کشمیر اپنے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے مقبوضہ کشمیر کے  محکوم کشمیریوں کی آس و امید ہمارے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ہمیں آزادی کے بیس کیمپ سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اْجاگر کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنا ہونگی کیونکہ 05اگست2019 کے بعد مودی حکومت نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جس سے وہ مسئلہ کشمیر کو ختم اور مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر ریاستی ہندؤں کی آبادکاری کرکے ریاست کی ڈیمو گرافی کو تبدیل کر رہاہے۔ ایسے حالات میں ہمیں ملکی و بین الاقوامی سطح پر بھارت کے ان غیر قانونی اقدامات اور گھناؤنے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرکے مودی کو منہ توڑ جواب دینا ہو گا۔اس لیے میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی کے وکلاسمیت آزاد کشمیر بھر کی وکلا برادری سے کہوں گا کہ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اْجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ اس موقع پرصدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی کے صدر چوہدری رازاق ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان میں صنعتوں کے قیام کیلئے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے:سرفراز بگٹی

Thu Nov 21 , 2024
کوئٹہ (پی پی آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صنعتوں کے قیام کے لیے سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔حکومت بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے بورڈ آف گورنر کے اجلاس کی صدارت […]