اسلام آباد(پی پی آئی) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم چترال اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں سموگ / دْھند رہنے کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔