سندھ کے پانی پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے، مراد علی شاہ

کراچی(پی پی آئی)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے. کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کے معاملے پر سندھ کا مؤقف واضح ہے، ہم سندھ کے پانی پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے،انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت ہے، مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔  مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے 52 کیس رپورٹ ہوئے، ملک سے پولیو کا خاتمہ ضرور کریں گے، ہم نے بچوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہے،ہمیں اپنے بچوں کو بہتر تعلیم دینی ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے پولیو کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کیے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی ٹی آئی چاہتی پاکستان دیوالیہ پن کا شکار ہو جائے، طلال چودھری

Sat Nov 23 , 2024
لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت خواتین کے ہاتھ میں ہے۔بشریٰ بی بی کا ماضی سب کے سامنے ہے۔  انہوں نے پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کیلئے جھوٹا بیانیہ بنانا پی ٹی آئی کی عادت ہے۔ جن کے یہ ذاتی ڈرائیور بنتے تھے آج ان کے […]