گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر اومان کے 54ویں قومی دن کو بھرپور انداز میں منایا

کراچی(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر اومان کے 54ویں قومی دن کو بھرپور انداز میں منایا گیا، گورنر ہا?س سے متصل پریس کلب چوک پر پاک اومان کا پرچم لہرایا گیا، پریس کلب چوک کے اطراف کو مختلف لائٹوں سے سجایا گیا اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، جس پر لوگوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے اومان کے قومی دن کے موقع پر اومان کے سفیر و قونصل جنرل اور عوام کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اور اومان کے درمیان گہرا رشتہ ہے، جس کی جڑیں باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور پائیدار دوستی پر مشتمل ہیں، اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے دکھ درد و خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پنجاب کے عوام نے فتنہ، فساد اور انتشار مارچ کو مسترد کردیا:عظمیٰ بخاری

Mon Nov 25 , 2024
لاہور(پی پی آئی)صوبائی  وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام نے فتنہ، فساد اور انتشار مارچ کو مسترد کردیا ہے۔ پنجاب اور لاہور میں کہیں سے بھی لوگ باہر نہیں نکلے۔ لاہور میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے سے خطاب کرتے ہوئیعظیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فسادیوں اور بلوائیوں نے میانوالی انٹر چینج کو آگ لگائی، پولیس […]