پنجاب کے عوام نے فتنہ، فساد اور انتشار مارچ کو مسترد کردیا:عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی)صوبائی  وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام نے فتنہ، فساد اور انتشار مارچ کو مسترد کردیا ہے۔ پنجاب اور لاہور میں کہیں سے بھی لوگ باہر نہیں نکلے۔ لاہور میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے سے خطاب کرتے ہوئیعظیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فسادیوں اور بلوائیوں نے میانوالی انٹر چینج کو آگ لگائی، پولیس کارکنوں پر تشدد کیا اور پولیس کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ بھی کی۔ یہ سارا ڈرامہ این آر او حاصل کرنے کیلئے رچایا جا رہا ہے۔لاہور سمیت پنجاب کے تمام شہروں سے پی ٹی ا?ئی کے 80افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف لاہور کے شہریوں کی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کل باہر نہ نکل کر عوام دوست پالیسیوں کے منصوبوں پر کام کرنے والی وزیراعلی کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز عوامی منصوبوں میں مزید تیزی لانے کیلئے پر عزم ہیں لیکن خیبر پختونخواکے وزیراعلی اپنے صوبے کے عوام کو صرف فتنہ و فسار مار چ کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہاکہ فساد مارچ کو لیڈ کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی اصلیت سب نے دیکھ لی ہے۔اب کوئی صحافی یا عام شخص بھی بشریٰ بی بی کو گھریلو خاتون نہیں کہہ سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بیلاروس کے وفد کی وزیر دفاع خواجہ محمدصف،ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقاتیں

Mon Nov 25 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)  بیلاروس کے وفد نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف،ایس آئی ایف سی حکام اور وزارت صنعت و پیدوار کے حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور مختلف یاد داشت پر دستخط کیے۔بیلاروس کے 68 رکنی اعلیٰ سطح وفد کی اسلام آباد میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون اور روابط کے مختلف شعبوں […]