بیلاروس کے وفد کی وزیر دفاع خواجہ محمدصف،ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقاتیں

اسلام آباد(پی پی آئی)  بیلاروس کے وفد نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف،ایس آئی ایف سی حکام اور وزارت صنعت و پیدوار کے حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور مختلف یاد داشت پر دستخط کیے۔بیلاروس کے 68 رکنی اعلیٰ سطح وفد کی اسلام آباد میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون اور روابط کے مختلف شعبوں پر تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔بیلا روس کے وفد نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسکے علاوہ بیلا روس کے وفد نے ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ملاقاتوں میں ایس آئی ایف سی سے مختلف یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ترجمان کے مطابق بیلاروس کا وفد وزارت صنعت و پیدوار کے اعلیٰ حکام سے بھی ملا قاتیں کرے گا۔ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات سمیت یادداشت پر دستخط کیے جا ئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

قادیانی اسلام اور پاکستان کے دشمن،کلیدی عہدوں سے برطرف کیا جائے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

Mon Nov 25 , 2024
حیدرآبا(پی پی آئی)جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے حسینی چوک پریٹ آباد میں بزم پیغام ختم نبوت پاکستان کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں وہ اب بھی پاکستان توڑنے کی سازشوں میں لگے ہیں مشرق پاکستان کو […]