اوستہ محمد (پی پی آئی): صوبہ بلوچستان کے شہر اوستہ محمد کے علاقے ایریلارہ میں منگل کو نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اوستہ محمد کے علاقے ایریلاڑہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے منتظر علی نامی شخص کو قتل کردیا۔ حملہ آور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔