پولیوکے 55کیسزکا رپورٹ ہوناتشویشناک ہے۔ڈاکٹرحاجی حنیف طیب

کراچی(پی پی آئی)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ،پولیوکے خاتمہ کیلئے روٹری علماء کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ 2023پولیوکیسزکی تعداد6 ریکارڈکی گئی تھی جبکہ رواں سال پولیو کے 55کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک اورلمحہ فکریہ ہے۔المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے  اعلامیہ کے  مطابق حاجی حنیف طیب نے کہاکہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ان میں سے 26 کیس بلوچستان سے، 14 خیبر پختونخوا سے، 13 سندھ سے، اور ایک ایک کیس پنجاب اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوا ہے،البتہ اس بات کو بھی نظر اندازنہیں کیاجاناچاہیے کہ پاکستان میں پہلے ہزاروں کی تعدادمیں پولیوکے کیسزرپورٹ ہوتے تھے،اب حکومت کیساتھ ساتھ مختلف سماجی تنظیموں،علماء ومشائخ،پروفیسرزحضرات کی نے انتھک کوششوں سے پولیو کے خاتمہ کے قریب ہیں،موجودہ صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے وفاقی وصوبائی حکومتوں کو سماجی اداروں کیساتھ مل کر پولیوکی روک تھام کیلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے اس امر پرغورکرنا ہوگا کہ اس مرتبہ اتنے کیسزرپورٹ کیوں ہورہے ہیں؟۔حاجی محمدحنیف طیب نے اس سلسلے میں حکومت کو مشورہ دیاکہ وفاقی وصوبائی مذہبی اُمورکے ذریعے علماء مشائخ کنونشن اسلام اورچاروں صوبوں میں منعقد کروایاجائے اُس میں پولیو ورکزکو بھی شامل کیاجائے اورائے لی جائے پولیو کے قطرے پلانے میں کیا مشکلات درپیش ہیں مشترکہ جدوجہد سے پاکستان اورافغانستان سے پولیو کو نجات دلائیں گے۔حاجی محمدحنیف طیب کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آبادکانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء ومشائخ پولیو ویکسین کوجائزقراردے چکے ہیں منفی پروپیگنڈاکا شکاروالدین بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے میں تعاون نہیں کرتے جوپولیوکے خاتمہ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن رہے ہیں پولیو سے معذورہونے والابچہ لاعلاج ہے،صرف پولیوویکسین کے ذریعے ہی اس بیماری سے حفاظت ممکن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

'سائیکل فار چینج' فنڈ ریزنگ ایونٹ کیلئے کراچی کی سڑکوں پر300سے زائد سائیکلسٹس نے سائیکل چلائی

Mon Nov 25 , 2024
کراچی(پی پی آئی) کراچی کی سڑکوں پر300سے زائد سائیکلسٹس نے سائیکل چلائی تاکہ ”دی سٹیزنز فاؤنڈیشن”  کے سالانہ ایونٹ ”سائیکل فار چینج” کی حمایت کر سکیں۔ اس سال اسلام آباد کے ایک معروف سائیکلنگ گروپ نے بھی اس ایونٹ میں شرکت کی۔ ‘دی سٹیزنز فاؤنڈیشن کے کے اعلامیہ کے مطابق کراچی کے مختلف حصوں سے سائیکلسٹس ”  ”دی سٹیزنز فاؤنڈیشن […]