سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

‘سائیکل فار چینج’ فنڈ ریزنگ ایونٹ کیلئے کراچی کی سڑکوں پر300سے زائد سائیکلسٹس نے سائیکل چلائی

کراچی(پی پی آئی) کراچی کی سڑکوں پر300سے زائد سائیکلسٹس نے سائیکل چلائی تاکہ ”دی سٹیزنز فاؤنڈیشن”  کے سالانہ ایونٹ ”سائیکل فار چینج” کی حمایت کر سکیں۔ اس سال اسلام آباد کے ایک معروف سائیکلنگ گروپ نے بھی اس ایونٹ میں شرکت کی۔ ‘دی سٹیزنز فاؤنڈیشن کے کے اعلامیہ کے مطابق کراچی کے مختلف حصوں سے سائیکلسٹس ”  ”دی سٹیزنز فاؤنڈیشن کے” شیریں سلطان دوسا کیمپس”، قیوم آباد میں تعلیم کے مقصد کے لیے جمع ہوئے۔ یہ ایونٹ 2021 سے ہر سال  ”دی سٹیزنز فاؤنڈیشن”  کے پرجوش سپورٹرز  کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے۔کرٹیکل ماس کراچی  کے محنتی سائیکلسٹ،  مظہر ولیجی نے کہا ”دی سٹیزنز فاؤنڈیشن”   اور کراچی کے اہم سائیکلنگ گروپوں کی جانب سے سائیکل فار چینج کے ذریعے تعلیمی منصوبوں کے لیے آگاہی اور فنڈز جمع کرنے کے لیے دکھایا جانے والا عزم واقعی قابلِ ستائش ہے۔ یہ سالانہ ایونٹس نہ صرف تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ اس عظیم مقصد کے لیے کمیونٹی کو بھی متحد کرتے ہیں۔ محترمہ نگہت داؤدی نے کہا” سائیکل فار چینج دی سٹیزنز فاؤنڈیشن کے لیے ایک شاندار فنڈ ریزنگ ایونٹ ہے جب کرونا کی وبا نے سب کچھ روک دیا تھا، ہم اپنے بچوں کے لیے فنڈز جمع کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ اسی دوران ہمیں ‘سائیکل فار چینج’ کا خیال آیا اور ہماری توقع سے زیادہ اسے زبردست حمایت حاصل ہوئی۔تقریباً تین دہائیوں سے،  ”دی سٹیزنز فاؤنڈیشن”  پاکستان میں کم مراعات یافتہ بچوں کو تعلیم دینے کے مشن میں ثابت قدم ہے – انہیں سڑکوں سے نکال کر اسکولوں میں داخل کیا جا رہا ہے۔ ادارہ 1995 میں پانچ اسکولوں کے ساتھ اپنے  مشن کاآغاز  کیا۔ اس وقت   ”دی سٹیزنز فاؤنڈیشن”  کے پاس 301,000 طلباکا اندراج ہے جو پاکستان بھر کے 2,033 اسکول یونٹس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔