کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کا تعمیراتی کام جاری ہے:میئر کراچی

کراچی (پی پی آئی) میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کا تعمیراتی کام جاری ہے، شیریں جناح کالونی میں شاہراہ غالب نزد پی ایس او پیٹرول پمپ کیماڑی گیٹ نمبر 2 کے قریب سے سڑک کی استرکاری کی جا رہی ہے تاکہ علاقہ مکینوں کو سہولت فراہم کی جاسکے، یہبلدیہ عظمیٰ  کے ترجمان کے مطابق میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا  کہ ہم سب کے بدلتے اور بہتر ہوتے شہر کراچی کے مناظر ہیں جو آج شہریوں کے سامنے ہیں اور اسی طرح آگے بھی جاری رہیں گے، کراچی کی رونقوں اور روشنیوں کو بلدیہ عظمیٰ بحال کررہی ہے اور شہر کے ہر ضلع میں کام ہوتا نظر آرہا ہے شیریں جناح کالونی میں بھاری ٹریفک کی وجہ سے سڑکوں کی صورتحال تشویش ناک تھی اور ٹریفک جام کے مسائل کا سامنا تھا، کیماڑی گیٹ نمبر2 کے قریب کی خستہ حالت کے پیش نظر اس کی فوری مکمل اور استرکاری کا فیصلہ کیا گیا اور اس پر تیزی سے کام شروع کیا گیا اور اب جلد ہی اس مکمل کرلیا جائے گا علاوہ ازیں میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ٹیکنیکل سروسز ونگ پر غیرقانونی الزامات عائد کرنے اور کے ایم سی کے افسران کے خلاف بدعنوانی اور ناجائز کاموں میں ملوث ہونے کے غلط الزامات پر مبنی مہم چلانے پر کارروائی کرتے ہوئے میسرز اے کے خان اینڈ برادرز اور اس کے مالک عبدالخالق پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے اور اس کمپنی اور اس کے مالک کو بلدیہ عظمیٰ کراچی میں بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کے ایم سی کی جانب سے مذکورہ فرم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے دوران میسرز اے کے خان اینڈ برادرز P-562، بلاک۔S، بلال آباد، نارتھ ناظم آبادنزد شپ اونر کالج کراچی یا کمپنی کسی بھی نمائندے کے ساتھ کے ایم سی کسی بھی قسم کا کنٹریکٹ نہیں کرے گی، یہ اقدام مذکورہ بالا کمپنی اور اس کے مالک کی جانب سے کے ایم سی ٹیکنیکل سروسز ونگ کے افسران کے خلاف بذریعہ ویڈیو جھوٹے الزامات عائد کرنے پر کیا گیا ہے جس میں معزز عدالت کو بھی مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پولیوکے 55کیسزکا رپورٹ ہوناتشویشناک ہے۔ڈاکٹرحاجی حنیف طیب

Mon Nov 25 , 2024
کراچی(پی پی آئی)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ،پولیوکے خاتمہ کیلئے روٹری علماء کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ 2023پولیوکیسزکی تعداد6 ریکارڈکی گئی تھی جبکہ رواں سال پولیو کے 55کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک اورلمحہ فکریہ ہے۔المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے  اعلامیہ کے  مطابق حاجی حنیف طیب نے کہاکہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ان میں سے […]