ڈیرہ مراد جمالی (پی پی آئی) صوبہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے ٹی اینڈ ٹی کالونی میں پیر کو نامعلوم افراد نے پولیس کانسٹیبل کو زخمی کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے ٹی اینڈ ٹی کالونی میں نامعلوم افراد نے پولیس کانسٹیبل عبید اللہ روڈ پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔ زخمی کو ڈیرہ مراد جمالی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد لاڑکانہ سندھ ریفر کر دیا گیا۔