اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صوبائی محتسب نے پانی کی عدم فراہمی پر ایکسیئین واٹر بورڈسینٹرل کو طلب کر لیا

کراچی(پی پی آئی)صوبائی محتسب اعلی نے اہل محلہ نارتھ ناظم آباد بلاک این کی جانب سے،گذشتہ کئی برسوں سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف جمع کرائی گئی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ایکسیئین کراچی واٹر بورڈ ڈسٹرکٹ سینٹرل کو 26 نومبر بروز منگل اپنے دفتر میں طلب کر لیا۔پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی شعبہ خواتین کے اعلامیہ کے مطابق واپاسبان ڈیموکریٹک پارٹی شعبہ خواتین کی صدر اور میڈیا ڈائریکٹر عزیز فاطمہ نے پانی کی قلت اور پائپ لائنوں سے فراہمی نہ ہونے کے خلاف اہل محلہ گلی نمبر 5،نارتھ ناظم آباد بلاک،این، کی جانب سے صوبائی محتسب اعلی میں درخواست جمع کرائی تھی۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے صوبائی محتسب اعلی کے دفتر سے کراچی واٹر بورڈ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کو نوٹس جاری کردیا اور 26نومبر کو متعلقہ علاقے کے ایکسئین کو اپنے دفتر میں طلب کر لیا۔ درخواست گزار گذشتہ کئی برسوں سے پائپ لائنوں کے زریعے پانی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ متعلقہ محکمے کو متعدد درخواستیں دینے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہونے پر صوبائی محتسب اعلی سے رجوع کیاہے