سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نادرا کا کراچی میں شہریوں کی سہولت کیلئے خود کار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)   نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے خود کار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔تفصیلات کے مطابق اسمارٹ قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور گمشدہ شناختی کارڈ کے حصول کے لیے کراچی میں سیلف سروس کیوسک نصب کی جائے گی، جس سے لمبی قطاروں اور طویل انتظار کے بغیرکوئی بھی شہری بغیر خود کار طریقے سے استفادہ کرسکے گا۔ابتدا میں سیلف سروس کیوسک نادرا میگا سینٹرز بعدازاں ائیرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اورشاپنگ مالز میں نصب کیے جائیں گے۔ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ آئیڈیاز نمائش کے ذریعے سیلف سروس کیوسک کی رونمائی کر دی گئی، اگلے مرحلے میں اس خود کار سسٹم کے کچھ آزمائشی مراحل ہوں گے، جس کے بعد اس کو شہر کے کسی بھی میگا سینٹر میں نصب کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس کی تنصیب پہلی مرتبہ ہوگی، تاہم یہ سیلف سروس کیوسک اسلام آباد کے میگا سینٹر میں نصب کیا جاچکا ہے۔۔