شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جذبہ خدمت سے سرشار افراد کو حکومتی وسائل کی ضرورت نہیں، گورنر سندھ

کراچی(پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار افراد کو کسی حکومتی وسائل کی ضرورت نہیں ہوتی اور گورنر ہاو س میں جاری “گورنر انیشیٹیوز” اس کی عملی مثال ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس سروسز آف پاکستان کے 51 ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 27 ویں انیشل کمانڈ کورس کے زیر تربیت افسران سے گورنر ہاوس میں ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر سندھ نے سول سروس کو ملک کے استحکام اور عوامی خدمت کا اہم ستون قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرامز افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتے ہیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوان افسران اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افسران کی پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیتوں کو نکھارنا قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ تربیتی پروگرام مستقبل کی قیادت کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں اور ملک و قوم کو ان افسران سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ اس موقع پر زیر تربیت افسران نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا شکریہ ادا کیا اور ان کی قیمتی رہنمائی کو سراہا۔ شرکانے ان کے انیشیٹیوز کو منفرد اور قابل تقلید قرار دیتے ہوئے ان کی بھرپور تعریف کی۔ اس سے قبل شرکا نے گورنر ہاو س کے مختلف منصوبوں بشمول “امید کی گھنٹی”، راشن ڈرائیو، آئی ٹی مارکی، اور بابائے قوم کے تاریخی کمرے کا دورہ بھی کیا۔