کراچی میں جمہوریہ چیک کے سرمایہ کاروں،ماہرین کو خوش آمدید کہیں گے: مرتضیٰ وہاب

 کراچی () جمہوریہ چیک کے سفیر اسٹین ہیبل ایڈسلیو نے پیر کے روز میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جمہوریہ چیک کے سفیر کو بلدیہ عظمیٰ کراچی آمد پر خوش آمدید کہا اور انہیں کراچی کی تاریخ اور شہرکو بہتر بنانے کے لئے جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا، اس موقع پر سرمایہ کاری بشمول انرجی، ٹورازم اور ٹریننگ کے شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوئی، میئرکراچی نے کہا کہ کراچی پاکستان کا صنعتی اور کاروباری مرکز ہے اور کراچی کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر یہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں، موجودہ حکومت سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور کراچی کے صنعتی زونز کو ترقی دی جا رہی ہے تاکہ برآمدات میں اضافہ کرکے ملکی معیشت کو مستحکم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں غیر ملکی تعاون اور شراکت کو خوش آمدید کہا جائے گا اور اس شراکت داری سے دونوں ملکوں کے عوام کو فوائد حاصل ہوں گے، کراچی میں شہریوں کو دنیا کے دیگر ترقی یافتہ شہروں کے مساوی سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے ایک مروبط اور منظم حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جارہاہے، صوبائی حکومت اس سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے، جمہوریہ چیک کے سرمایہ کاروں اور ماہرین کو کراچی میں خوش آمدید کہیں گے، دوطرفہ تعلقات میں اضافے کے لئے کاروباری وفود کے دوروں سے مدد مل سکتی ہے اور اس طرح باہمی تعاون کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں، جمہوریہ چیک کے سفیر  نے کہا کہ کراچی پاکستان کا اہم شہر اور کاروباری مرکز ہے جسے ترقی دینے سے پاکستان کو فوائد حاصل ہوں گے، جمہوریہ چیک کی طرف سے کراچی کی ترقی کے لئے نیک خواہشات کا پیغام لایاہوں اور امید ہے کہ مستقبل میں پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا، خصوصاً ٹیکنالوجی کی منتقلی اورانفراسٹرکچر، ڈویلپمنٹ کے سلسلے میں باہمی معاہدے کئے جاسکتے ہیں، بعدازاں جمہوریہ چیک کے سفیر نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ کے ایم سی کی تاریخی بلڈنگ کا دورہ کیا اور خصوصاًکونسل ہال کی تاریخ کے حوالے سے جاننے میں دلچسپی ظاہر کی، میئر کراچی نے معزز مہمان کو کے ایم سی کی تاریخی بلڈنگ اور کونسل ہال کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ موجودہ کونسل میں بلاتخصیص، رنگ و نسل اور مذہب کراچی کے منتخب یوسی چیئرمینز کو نمائندگی دی گئی ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی کی پالیسی کے تحت پہلی بار خواجہ سراؤں کو بھی کونسل میں نشست حاصل ہوئی ہے جس سے معاشرے کے تمام طبقات کی نمائندگی بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل میں ممکن ہوگئی ہے اور تمام ممبرز کی مشاورت سے شہری معاملات کے متعلق فیصلہ سازی کی جاتی ہے، شہر کے وسیع تر مفاد میں موجودہ قیادت میں کونسل میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی اپنائی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وپولیٹن فٹ بال کپ میں کے ایم سی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل

Mon Dec 2 , 2024
کراچی (پی پی آئی) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ کلچر اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام میٹروپولیٹن فٹ بال کپ 2024 کے سلسلے میں کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں کے ایم سی کی ٹیم نے ماڑی پور ٹاؤن کو پنالٹی ککس پر 5-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز […]