غلامی کے خاتمے کا عالمی دن ملک بھر میں منایا گیا، اہمیت و افادیت اجاگر

کراچی(پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیر3دسمبر کوغلامی کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا۔اس سال دن کاموضوع ”تبدیلی تعلیم کے ذریعے نسل پرستی کی غلامی سے چھٹکارا حاصل کرنا” تھایہ دن غلامی کے خلاف آگاہی فراہم کرنے کے لئے منایاجاتاہے اورانسانی سمگلنگ اوربچوں سے جبری مشقت جیسی غلامی کی کئی اقسام کے خاتمے کے خلاف اقدامات پرزوردیتا ہے۔اس عالمی یوم کی مناسبت سے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سمیت ملک بھر  کے چھوٹے بڑے شہروں میں سرکاری اور نجی سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا  جن میں اس یوم کی اہمیت و افادیت اجاگر کی گئی۔اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد غلامی کی عصری شکلوں کو ختم کرنا،انسانی اسمگلنگ، جنسی استحصال، چائلڈ لیبر کی بدترین شکلیں، جبری شادی اور مسلح تصادم میں استعمال کے لیے بچوں کی جبری بھرتی وغیرہ کے خلاف عالمی سطح پر کاوشوں میں تیزی لانا ہے۔،غلامی کے خاتمے کا عالمی دن ہر سال 2 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گولڑہ شریف میں رحمان بابا ایکسپریس ٹریک سے اتر گئی

Tue Dec 3 , 2024
لاہور(پی پی آئی) گولڑہ  شریف میں رات گئے رحمان بابا ایکسپریس ٹریک سے اتر گئی تھی جس کی وجہ سے ٹریک کلیر نہیں ہوسکا تھا مجبورا رات 1 بجے خیبر میل کو حسن ابدال اسٹیشن پر 4 گھنٹے روکا گیا جس کی وجہ سے ٹرین 5 گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ لاہور ریلوے اسٹیشن  پہنچی۔پاکستان ریلوے  کے اعلامیہ کے مطابق […]