لاہور(پی پی آئی) گولڑہ شریف میں رات گئے رحمان بابا ایکسپریس ٹریک سے اتر گئی تھی جس کی وجہ سے ٹریک کلیر نہیں ہوسکا تھا مجبورا رات 1 بجے خیبر میل کو حسن ابدال اسٹیشن پر 4 گھنٹے روکا گیا جس کی وجہ سے ٹرین 5 گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچی۔پاکستان ریلوے کے اعلامیہ کے مطابق پشاور سے آنے والی دیگر ریل گاڑیاں بھی منگل کو اسی وجہ سے لیٹ ہوئیں۔