سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان بن عبدالعزیز کودورہ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد(پی پی آئی)  پاکستان اورسعودی عرب نے اقتصادی، تجارتی اورسرمایہ کاری کے تعلقات میں ٹھوس تبدیلی لانے پراتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے وزیراعظم شہبازشریف اورسعودی ولی عہدمحمدبن سلمان بن عبدالعزیزکی ریاض میں ون واٹرسربراہی کانفرنس کے موقع پر ملاقات میں کیاگیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کو اپنی سہولت کے مطابق جلدازجلددورہ پاکستان کی دعوت کااعادہ کیا۔سعودی ولی عہد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے لئے اس امر کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ وہ باہمی تعاون بڑھائیں جس سے پاکستان میں اقتصادی ترقی اورخوشحالی آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بینکوں کا عالمی دن بدھ کو منایاگیا،مالیاتی اداروں میں تقاریب منعقد

Wed Dec 4 , 2024
بینکوں کا عالمی دن بدھ کو منایاگیا۔ اس دن مکی مناسبت سے مالیاتی اداروں میں تقاریب منعقد کی گئیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد کے ذریعے پائیدار ترقی کی مالی اعانت اور معلومات فراہم کرنے میں کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں اور دیگر بین الاقوامی ترقیاتی بینکوں کی نمایاں صلاحیتوں کے اعتراف میں چاردسمبرکوبینکوں کے عالمی دن کے […]