کراچی (پی پی آئی)گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر تھائی لینڈ کے قومی دن پر پریس کلب چوک (فوار ہ چوک) پر پاک تھائی لینڈ پرچم لہرا ئے گئے۔تقریب میں تھائی لینڈ کے قونصل جنرل بونٹی نیڈسوریٹی سمیت دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔پریس کلب چوک پر پاک تھائی لینڈ پرچموں سے جگ مگااٹھا۔اس موقع پرآتش بازی کا شانداہ مظاہرہ بھی کیا گیا۔ لوگوں نے پاک تھائی لینڈ زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔ گورنرسندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ تھائی عوام کو مبارک باد اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتاہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک تھائی دوطرفہ تعلقات تاریخی، باہمی احترام اور تعاون پر مشتمل ہیں۔دوطرفہ تعاون سرمایہ کاری، تجارت اور ثقافت مزید مضبوط کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون میں اضافہ سے دوطرفہ فائدہ یقینی ہے ا س ضمن میں باہمی تجارتی حجم میں اضافہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ کے سرمایہ کار صوبہ میں سرمایہ کاری سے بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔