کراچی(پی پی آئی)متحدہ علماء محاذ سندھ کے صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد نے انسداد منشیات مرکز فرید گوٹھ کے نئے دفتر کا افتتاح کیا تقریب میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ سیاسی زعماء و ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور مولانا مفتی محمد داؤد کو مبارکباد پیش کی۔افتتاحی تقریب سیمولانا محمد امین انصاری، علامہ مرزایوسف حسین، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، ۃ الاسلام علامہ محمد حسین مسعودی،پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی،صاحبزادہ پیر سید محمدعمر شاہ فیروزی و دیگر نے انسداد منشیات مرکز کی خدمات کو سراہا۔تقریب سے مسلم اتحاد فورم پاکستان کے چیئر مین مولانا قاری سید طاہر جمال تھانوی، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب صدر علامہ ڈاکٹر مفتی عبدالغفوراشرفی، جماعت اہلحدیث کے رہنما علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، کستان نظریاتی پارٹی سندھ کے ترجمان مولانا قاری حافظ محمد ابراہیم چترالی نے بھی خطاب کیا۔