کراچی (پی پی آئی) نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبد الرحیم شیخ کے والد عبد المجید شیخ علالت کے باعث 66سال کی عمر میں انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ پاک کالونی کے علاقے کی جامع مسجد صدیقی زبیری کالونی میں ادا کی گئی بعد ازاں میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا نماز جنازہ و تدفین میں اہل خانہ، عزیز اقارب و اہل محلہ اور این ایف ایچ آر پی کے عہدیداران سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق مرحوم عبد الجبار کے سوئم کی فاتحہبعد نماز جمعہ صدیقی مسجد زبیری کالونی میں ہوگی۔ مرحوم کے انتقال پر این ایف ایچ آر پی و محب قومی سماجی کونسل کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی، نعیم احمد خان، محب محمد اجمل، راجہ محمد انور ایڈوکیٹ، محمد سلیم چندریگر، ریحان احمد خان، دلشاد علی انصاری، شہاب الدین خضری، ڈاکٹر محمد یوسف، محمد اسلم غوری، نوید ستار، ماسٹر اسلم، عابد حسین، رشید فضل، بابا جمال الدین، اصغر اسرافیل، محمد ہاشم صدیقی، سید انوار حسین، عمران خضری مجاہد، محمد ظہیر، احمد بشیر، عبد الکبیر خان، سلمان عثمان، عبد السمیع خان، بیرسٹر حرا شاہ، شبانہ سحر، ڈاکٹر مریم، زینب ناز و دیگر نے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔