کراچی(پی پی آئی) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کاروباری اداروں کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا،قرضوں کی فراہمی کیلئے موثر اور پائیدار نظام بہت ضروری ہے۔قرض کے معاملات پر سٹیک ہولڈر سے مشاورت سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مالیاتی مسائل کا حل منظم اور دیرپا ہونا چاہیے، بینکنگ سیکٹر کی ذمہ داری ہے کہ وہ قرض دہندگان کی ادائیگی کی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کریں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ معیشت میں کاروباری اصلاحات کی ضرورت رہتی ہے، قرض کی وصولی کے ساتھ ساتھ قرض دہندگان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا