وفاق وپنجاب کی حکومتیں پسماندہ اضلاع کی ترقی پر بھی توجہ مرکوز کریں ‘ہمایوں اختر خان

لاہور(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت صوبے کے پسماندہ اضلاع کی ترقی پر بھی توجہ مرکوز کرے،صوبے کے تمام اضلاع کے عوام بلا تفریق ترقی کے حقدار ہیں، حلقے میں جو پسماندگی دیکھی ہے اس پر دل گرفتہ ہوں لیکن مایوس ہونے کی بجائے یہاں کی عوام کی آوازبنیں گے اور گھمبیر اور دیرینہ مسائل کو حل کرائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے حلقہ این اے 97کے دورہ کے دوران علاقہ عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر خان نے حلقے میں انتقال کر جانے والوں کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کر کے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ ہمایوں اختر خان سے چوہدری عثمان کاہلوں کے ڈیرے چک نمبر 509 گ ب ماموں کانجن میں کار کمال ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ممبران نے بھی ملاقات کی۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حلقے کی پگ پہننے کے دعویداروں نے پلٹ کر عوام کا حال تک پوچھنا گوارہ نہیں کیا، عوام کو اب اپنے شعور کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور جوان کی محرومیوں کے اصل ذمہ دار ہیں ان سے ضرور سوال کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کاوشوں سے مریدوالا انٹر چینچ منظور ہو چکا ہے،ظفر چوک سے چک نمبر516تک سڑک کی تعمیر اورچک 509گ ب میں اضافی آبادی کے لئے بجلی کی فراہمی کیلئے عملی پیشرفت عوام کے سامنے ہے۔ہم عوام کے چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے سے بڑے مسئلے کے حل کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں، یہ کسی پر کوئی احسان نہیں بلکہ یہ ہمارا فرض ہے کیونکہ سیاست عوام کی خدمت اوردکھ درد میں شریک ہونے کا نام ہے اور ہم اس پر عمل پیرا ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اقلیتوں کے حقوق کیلئے قومی کمیشن جلد قائم کیا جائے گا: اعظم نذیر تارڑ

Sat Dec 7 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے قومی کمیشن جلد قائم کیا جائے گا۔اسلام آباد میں کرسمس کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن کا مسودہ پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی سے اقلیتوں کے نمائندوں کی مشاورت سے تیار […]