سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقلیتوں کے حقوق کیلئے قومی کمیشن جلد قائم کیا جائے گا: اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے قومی کمیشن جلد قائم کیا جائے گا۔اسلام آباد میں کرسمس کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن کا مسودہ پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی سے اقلیتوں کے نمائندوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے اور کابینہ کمیٹی نے اس کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کمیشن کو مزید خودمختار بنانے کی خواہاں ہے جو شکایات کے حل کیلئے ایک مؤثر پلیٹ فارم کی خدمات انجام دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں اقلیتوں اور غیر اقلیتوں کی متوازن نمائندگی یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے جبکہ ہماری شناخت اور فخر پاکستانی ہونے میں مضمر ہے۔وفاقی وزیر نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہاربھی کیا۔