ہرنائی (پی پی آئی)سبی ہرنائی ریل سروس کئی ماہ گزر جانے کے باوجود بحال نہیں ہو سکی۔ گزشتہ سیلاب سے تباہ ہونے والے 12 فٹ ریلوے ٹریک کی مرمت نہ ہوسکی جس سے کوئٹہ اور ہرنائی کے درمیان ریلوے سروس درہم برہم ہوگئی۔ پروٹیکشن وال کی تعمیر اور ٹریکٹ کو ری فل کرنے کا ٹھیکہ دینے والے ٹھیکیدار نے غفلت کا مظاہرہ کیا۔ ہرنائی کے شہریوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ، ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے بلوچستان، کمشنر سبی ڈویڑن اور پاک فوج کے حکام سے مطالبہ کیا کہ 12 فٹ ریلوے ٹریک کو بھروایا جائے تاکہ ہرنائی اور سبی کے درمیان ریل سروس بحال ہو سکے۔ شروع کیا جائے