سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مہنگائی صرف حکومت کے بیانات میں کم ہو رہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

لاہور(پی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی صرف حکومت کے بیانات میں کم ہو رہی ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تصاد م نہیں چاہتے لیکن آپ مجبور کرتے ہیں کہ ہم عوام کے ساتھ آئیں۔ اور ہم عوام کے ساتھ آتے ہیں تو آپ گھٹنے ٹیک دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان میں اس طرح کے حالات ہوں۔ اور صرف ونٹر پیکج کا اعلان کرنے سے کچھ نہیں ہو گا۔ کیونکہ ونٹر پیکج کاعام آدمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران ایسی باتیں کرتے ہیں جو عوام کو سمجھ نہیں آتیں۔ اور حکومت میڈیا کی آواز کو بند کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ کیا بجلی اور گیس کی قیمتیں کم ہوئی ہیں؟انہوں نے کہا کہ مہنگائی اگر کم ہو رہی ہے تو ان کے بیانات میں ہو رہی ہے۔ اور پتہ نہیں وزیر اعظم شہباز شریف کو وہ خبر کہاں سے ملتی ہے کہ معیشت بہتر اور مہنگائی کم ہو گئی۔ لوگوں کا جمہوریت پر اعتماد اٹھ رہا ہے۔