شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدرمملکت اوروزیراعظم کا بدعنوانی کوجڑسے ختم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(پی پی آئی)صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہر سطح پر بدعنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ یہ دن بدعنوانی کے خلاف جنگ، شفافیت کو فروغ دینے اور احتساب کو برقرار رکھنے کے لئے تمام اقوام کی اجتماعی ذمہ داری کی یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بدعنوانی عوامی اعتماد کو مجروح کرتی ہے، اہم وسائل کو ضائع اور سماجی و اقتصادی ترقی کو روکتی ہے۔انہوں نے کہا کہآج پاکستان سخت احتسابی اقدامات کو نافذ کرکے اور گورننس میں شفافیت کو فروغ دے کر بدعنوانی کے خاتمے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بدعنوانی ایک گھناؤنا عنصر ہے جو معاشی ترقی کو نقصان پہنچاتا ہے اور معاشروں کے سماجی تانے بانے کو تباہ کرتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل ایسے مستقبل کی مستحق ہے جہاں وہ کرپشن سے پاک ترقی کر سکیں۔وزیراعظم نے تمام پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ بدعنوانی سے پاک مستقبل کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کا اعادہ کیا جہاں عوامی وسائل عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مؤثر انداز میں استعمال کیے جائیں۔