پاکستان کے سابق وزیراعظم سرفیروزخان نون کی 54ویں برسی منائی گئی

 اسلام آباد (پی پی آئی)مسقط سے گوادر کو خرید کر پاکستان میں شامل کرنے والے پاکستان کے سابق وزیراعظم سر فیروز خان نون کی 9دسمبر کو 54ویں برسی منائی گئی۔وہ 1893 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔فیروزخان نون نے 1917سے 1926تک لاہور ہائیکورٹ میں وکالت کی اور پھر سیاست میں آگئے۔فیروز خان نون نے 1936سے 1941تک لندن میں بھارت کے ہائی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔وہ 1942 سے 1945 تک بھارت کے وزیر دفاع کے عہدے پر بھی فائز رہے۔اکتوبر 1947میں قائد اعظم محمد علی جناح نے نون کو مسلم دنیا کے کچھ ممالک میں اپنا خصوصی ایلچی بنا کر بھیجا۔ سر فیروز خان نون نے 16دسمبر 1957سے 7اکتوبر 1958تک پاکستان کے ساتویں وزیر اعظم کے طورپرخدمات انجام دیں اور اس دوران  اومان  سے گوادر کو خرید کر پاکستان میں شامل کیا۔وہ انیس سوسترمیں  9دسمبر کوضلع سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں اپنے آبائی گاؤں نور پور نون میں انتقال کرگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کشمیریوں نے 77سال پہلے آزادی کی جو شمع جلائی تھی اسے روشن رکھنا ہے،مشعال ملک

Mon Dec 9 , 2024
مظفرآباد(پی پی آئی) سابق معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے انسانی حقوق مشال حسین ملک نے کہاہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی شناخت ختم کرنا چاہتا۔ ثقافت کسی بھی قوم کی سب سے بڑی پہچان ہوتی ہے۔ آرٹیکل 370اور 35اے کے خاتمہ کے بعد کشمیر کی ثقافت کو منظم طریقے سے ختم کیا جا رہا ہے۔ اسوقت تمام کشمیری […]