قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمدنورانی ؒ کا عرس مقدس کل ملک بھر میں منایاجائے گا

کراچی (پی پی آئی)   قائد ملت اسلامیہ، قائد اہلسنّت اور بانی ورلڈ اسلامک مشن و دعوت اسلامی حضرت علامہ امام الشاہ احمد نورانی صدیقی رحمت اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک 11 دسمبر بروز بدھ کو ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔عرس کی مناسبت سے ملک کے مختلف شہروں میں سیمینارز، کانفرنسز اور محافل کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں امام نورانی ؒ کے علمی، دینی اور سیاسی  کردار پر روشنی ڈالی جائے گی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ ان تقریبات میں جمعیت علماء پاکستان کے قائدین مختلف شہروں میں خطاب کریں گے۔حیدرآباد میں قائد جمعیت صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر، لاہور میں علامہ قاری زوار بہادر،نواب شاہ میں علامہ افتخار عباسی، شجاع آباد میں مولانا حاجی عاشق علی خان قادری، علامہ عرفان قادری اور علامہ طارق اقبال اظہری، ملتان میں علامہ صادق سیرانی، مظفرگڑھ میں میاں عبدالسلام قریشی، سیالکوٹ میں مرزا تجمل بیگ، مری میں مفتی نذیر عباسی، راولپنڈی میں پیر سعید نقشبندی، کراچی میں قاضی احمد نورانی،قاری خلیل احمدنورانی، حافظ آباد میں مفتی غلام مصطفی سلطانی، لاڑکانہ میں علامہ اسلم لانگا ہ اور دیگر اہم مقامات پر مختلف قائدین امام نورانی ؒ کی زندگی اور خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔اس کے علاوہ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں بھی امام نورانی ؒ کے عرس کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ جمعیت علماء پاکستان کراچی کے جنرل سیکریٹری ملک محمد شکیل قاسمی اور عبدالوہاب قادری کے مطابق  یہ تقریبات امام شاہ احمد نورانیؒ کی دین اسلام اور وطن عزیزکے لیے خدمات اور ان کے پیغام کو عوام تک پہنچانے کا ایک اہم موقع ہیں۔انہوں نے کہاکہ حضرت امام شاہ احمد نورانیؒ نے اپنی زندگی میں دین اسلام کی تبلیغ، مسلمانوں کی رہنمائی اور ملک و ملت کی بہتری کے لیے بے شمار خدمات انجام دیں۔ ان کی بے شمار علمی اور دینی خدمات میں سے ایک اہم کارنامہ پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینا اور ملت اسلامیہ کی مشترکہ جدوجہد کو متحد کرنا ہے۔ امام نورانی رح نے ہمیشہ ملت اسلامیہ کے اتحاد، بھائی چارے اور امن کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کی قیادت میں جمعیت علماء پاکستان نے مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے پیغام کو عام کیا، اور پاکستان میں مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک اہم آواز بن کر اُٹھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کے ای کنڈا سسٹم چلانے والے اپنے ملازمین کے خلاف کاروائی کرے:پاسبان

Mon Dec 9 , 2024
کراچی (پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کراچی کے عوام کو درپیش لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ جیسے مسائل حل کرے۔ کنڈا سسٹم کی سرپرستی کا بوجھ باقاعدگی سے بل جمع کرانے والے شہریوں پر ڈالنا بند کرے۔ “کے الیکٹرک ایوارڈ” کے الیکٹرک کی ناانصافیوں کو کامیابیوں میں نہیں […]