کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنے

کوئٹہ (پی پی آئی) سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کے مکینوں نے سیٹلائٹ ٹاؤن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف پیر کے روزکو مگسی چوک کے قریب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کے مکینوں کی جانب سے سیٹلائٹ ٹاؤن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سریاب روڈ کو مگسی چوک کے قریب بلاک کر دیا گیا۔ سڑک بلاک ہونے سے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ کے درمیان گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ دوسری طرف برما ہوٹل سمیت  مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف برما ہوٹل کے مکینوں کی جانب سے سریاب روڈ  بلاک کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ محکمہ ا سکولز ایجوکیشن مستونگ میں تقرریوں کے دوران ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر مستونگ کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بہت جلد سیاسی بے روزگار تلملائیں گے سیاسی بے روزگاری بڑھنے والی ہے: طاہر کھو کھر

Mon Dec 9 , 2024
مظفرآباد(پی پی آئی)سینئر پارلیمنٹرین سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھو کھر نے کہا کہ کشمیر کی دھرتی کا پیغام صرف محبت ہے،  بہت جلد سیاسی بے روزگار تلملائیں گے سیاسی بے روزگاری بڑھنے والی ہے۔ کشمیر کی دھرتی کی اصل پہچان اس کے باشندوں کی محبت اور بھائی چارے میں ہے، جو نہ صرف کشمیر بلکہ پوری دنیا […]