کوئٹہ (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان 19 دسمبر 2024 کو ہونے والے پی بی 45 کوئٹہ کے دوبارہ پولنگ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔ یہ اعلان پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماسردار زین العابدین خلجی اورصوبائی صدر عبدالقہار ودان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ اب پی بی 45 سے پی ٹی آئی کے امیدوار میر لیاقت لہری اور پی ٹی آئی کے کارکنان پی کے ایم اے پی کے امیدوار مجید خان اچکزئی کے لیے کام کریں گے، خلجی نے کہا، “یہاں پی ڈی ایم کی حکومت ہے اور پی ڈی ایم کے کارکنوں کو غائب کیا جا رہا ہے”۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے پریس کلب کے دروازے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پشین میں پی ٹی آئی کے شہدا کے ورثاکو فاتحہ کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس موقع پر پی کے میپ کے صوبائی صدر عبدالقہار ودان نے پی بی 45 کوئٹہ کی دوبارہ پولنگ میں پی کے میپ کے امیدوار کی حمایت کرنے پر پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ غیر جمہوری عمل تھا۔. انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان پاکستان میں مقبول لیڈر ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی رہنما میر لیاقت لہری، ملک فیصل دہوار اور دیگر بھی موجود تھے۔