نند بھاوج کی لڑائی سے فتنہ پارٹی میں 5 گروپ بن گئے: عظمیٰ بخاری

لاہور (پی پی آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب کی تقدیر بدلنے جا رہی ہیں۔اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز دورہ چین کے دوران تاریخی معاہدے کر رہی ہیں، مریم نواز نے کینسر کے جدید ترین علاج کا معاہدہ کیا ہے، پنجاب میں زراعت کے شعبے میں جدت لانے کیلئے بھی معاہدہ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اللہ کی مدد سے صوبے کی قسمت بدل رہی ہیں، مخالفین احتجاج، جلسے اور دھرنوں کی سیاست سے باہر نہیں نکل رہے، ایک صوبے میں جس جماعت کی 11 سال سے حکومت ہے وہاں صرف مولا جٹ کی سیریل چل رہی ہے، سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے کو پہلے بھی منہ کی کھانی پڑی تھی۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جب بھی ملک ٹریک پر آتا کوئی فتنہ رخنہ ڈالنے نکل پڑتا ہے، پاکستان اب کسی فتنے کا متحمل نہیں، قوم کی مدد سے ہر فتنے کو کچل دیا جائے گا، جنہوں نے انقلاب لانا تھا وہ اب آپس میں گتھم گتھا ہو رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ نند بھاوج کی لڑائی نے فتنہ پارٹی کے پانچ گروپ بنا دیئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

Tue Dec 10 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا، کنٹری […]