نواب شاہ(پی پی آئی) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی تمام شاخوں کے عہدیداران کا کنونشن نوابشاہ جیم خانہ میں منعقد ہوا صدارت المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد حنیف طیب نے کی۔میئرمیونسپل کارپوریشن نواب شاہ قاضی رشید بھٹی مہمان خصوصی تھے۔شرکاء میں صدرچمبرآف کامرس نواب شاہ ڈاکٹر محمد ایوب آرائیں،سابق چیئرمین بلدیہ نواب شاہ محمد عظیم مغل،سابق ڈسٹرکٹ گورنرروٹری کلب انٹرنیشنل سید تہذیب کاظمی، مرکزی صدرالمصطفیٰ ڈاکٹر عبدالرحیم، جنرل سیکریٹری احمد رضا طیب، انفارمیشن سیکریٹری معین خان،المصطفیٰ سندھ کے صدرعبدالغفار سعیدی، جنرل سیکریٹری سندھ ڈاکٹر خوشی محمد خضری، المصطفیٰ نواب شاہ کے چیئرمین سعید احمد خان یوسفی محمد اسلم نوری، متین اویس، ڈاکٹر محمد اسلم قریشی،،غلام قادر قریشی،مولانا ذاکر صدیقی، شمس الدین بلوچ،پیر سید غیاث الدین،محمد اکرم راجپوت، آفتاب احمد، نصیر سولنگی،پیر محمداکرام،قاری عبد الستار، محمد فاروق اختر،ڈاکٹر لعل آرائیں،ملک عبد الحمید، متین اویسی، غلام قادر قریشی،محمد یامین ہاشمی، حافظ عبد الوحید،حافظ محمد فضل اویسی، عامر میمن، دانش اقبال قریشی،چوہدری ظفرآرائیں،کامران قریشی،محمدشاہدکھوکھر،ڈاکٹرریاض آرائین،نعمت اللہ خان،سید خلیل حسین شاہ،مکھی چندنے خصوصی طور پر شرکت کی۔المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی صوبہ سندھ کے اعلامیہ کے مطابقڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے سوسائٹی کے فلاحی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کایہ کرم ہے کہ جوکام انسانیت کی خدمت کیلئے المصطفیٰ نے کئے ہیں،قابل تحسین ہیں سوسائٹی کے ذریعے ہونٹ وتالوکٹے مریضوں کی مفت سرجری،آنکھوں کے فری آپریشن،مریضوں کاڈائیلاسس،تھیلی سیمیاکاعلاج،دانتوں اوردیگر بیماریوں کا علاج المصطفیٰ کے ہسپتال میں کیاجارہاہے اس کے علاوہ مدارس،اسکولز،کالج میں المصطفیٰ کے زیر اہتمام تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری ہیں یتیم بچوں کیلئے المصطفیٰ مائی ہوم اورمعمرترین مردوخواتین کیلئے شیلٹرزہومز کا قیام عمل میں لایا گیاہے اوراب یتیم بچیوں کی رہائش وتعلیم وتربیت کیلئے بھی یتیم خانہ زیرتکمیل کے آخرمراحل پر ہے، المصطفیٰ کے ذریعے غریب بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا بھی اہتمام کیاجاتاہے، بیوہ اورضرورت مندگھرانوں میں راشن اوروظائف تقسیم کاکام جاری ہے،پاکستان میں پولیوکے خاتمہ کیلئے بھی المصطفیٰ حکومت اوردیگر عالمی سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔۔میئرمیونسپل کارپوریشن نواب شاہ قاضی رشید بھٹی نے المصطفیٰ کی ملک گیر انسانی خدمات کی تفصیلات سننے کے بعد مسرت کااظہارکیا اورکہاکہ میں المصطفیٰ کے ساتھ ملکر جو ممکن ہوسکے گا تعاون کرونگا۔صدرچمبرآف کامرس نواب شاہ ڈاکٹر محمد ایوب آرائیں نے کہاکہ مجھے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیدان کی ٹیم کو حیرت اورخوشی ہوئی،المصطفیٰ کا سماجی خدمت حوالے سے کام لائق تحسین ہے ہمارے لائق جو بھی کام ہوگا،المصطفیٰ سے بھرپورتعاون کیاجائے گا۔ڈاکٹرعبدالرحیم،احمدرضاطیب،معین خان،عبدالغفارسعیدی نے کنونشن کے انعقادپر سندھ کے ذمہ داران کومبارک باد پیش کی تمام لوگوں کی تشریف آوری کاشکریہ اداکیا، پروگرام کی میزبانی سعیداحمدیوسفی،ڈاکٹرخوشی محمدخضری،الطاف احمدشیروانی،محمداسلم نوری،عامرمیمن دانش اقبال قریشی ودیگر نے کی۔