قلعہ عبداللہ(پی پی آئی): سیکیورٹی فورسز نے جمعہ کے روز صوبہ بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں ایک کالعدم تنظیم کے چار مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے چار عسکریت پسند جلیل ولد قدرت اللہ سکنہ سپن بولدک افغانستان، نعمت اللہ عرف لالک شہری سپن بولدک افغانستان، نصیب اللہ عرف سردار، سپن بولدک افغانستان اور عزیز اللہ عرف عنایت شامل ہیں۔ اسپن بولدک افغان شہری کو سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں گرفتار کرلیا صوبے کے علاقے قلعہ عبداللہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ حراست میں لیے گئے عسکریت پسندوں نے قلعہ عبداللہ میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہوئے دیسی ساختہ بم کے دو دھماکے کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔