گورنرسندھ نے معین خان اکیڈمی کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کے سیزن 4 کا افتتاح کردیا

کراچی (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے معین خان اکیڈمی میں کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کے سیزن 4 کا افتتاح کردیا۔اس پریمیئر لیگ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ 14 دسمبر سے 29 دسمبر 2024 ء  تک پریمیئر لیگ جاری رہے گی۔ اس پریمیئر لیگ میں کراچی نائٹ سمیت تمام ٹیموں کو سپورٹ کر رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ تقریب بتا رہی ہے کہ شہر روشنیوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس گرا?نڈ کی طرح اب اس شہر کو بھی سجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس پریمیئر لیگ میں لکی ڈراز بھی ہوں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہرہ آفاق قومی کرکٹر جاوید میانداد نے کہا کہ گورنر سندھ بھی کرکٹ کے شوقین ہیں۔ کرکٹ میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن لائحہ عمل ہونا چاہئے۔علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے جامعتہ الرشید کے مہتمم / الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبد الرحیم نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مدارس رجسٹریشن، علمائے کرام کی خدمات اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے، متفقہ لائحہ عمل کے بعد ہی حکومت کوئی اقدام اٹھائے گی، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ علمائے کرام کی مشاورت سے بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہوئے۔ مفتی عبد الرحیم نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن حساس معاملہ ہے اس میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اہم اقدام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ہمدر د یونیورسٹی کے طلبہ نے چہرے کی حفاظت کیلئے ہربل دوا متعارف کروادی

Sun Dec 15 , 2024
کراچی (پی پی آئی) جامعہ ہمدرد کے طلبہ نے چہرے، جلد اور ہونٹوں کی حفاظت کے لیے ہربل ادویات متعارف کروادی ہے۔کراچی ایکسپو سینٹر میں 4روزہ بیوٹی ایشیاء  نمائش میں ان ادویات کو متعارف کروایا گیا۔ جامعہ ہمدرد کی سپروائزر عروسہ مقبول اور زوفی شاد کی زیر نگرانی طالب علم حسان ضیاء  نے آم کے ریشہ سے بغیر کسی مضر […]