کوئٹہ (پی پی آئی) گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان نے بلوچستان میں پیر 16 دسمبر سے شروع انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، یہ بات اتوار کو گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے چیئرمین ڈ اکٹر بہار شاہ کی طرف سے جاری بیان میں بتائی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شیڈول احتجاج اور جی ایچ اے بی کی کمیٹی کے فیصلے کے پیش نظر صوبے بھر میں پولیس مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جاتا ہے۔ تمام عہدیداران اور ممبران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ احتجاجی تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کو یقینی بنائیں۔