کراچی(پی پی آئی)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ 16دسمبر کا ہی سیاہ دن تھا جس میں ملکی تاریخ کے سنگین واقعات سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس رونما ہوئے جن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔شعبہ اطلاعات کے مطابق شیعہ علماکونسل پاکستان انھوں نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ کو 5دہائیاں بیت گئیں جب پاکستان دو لخت ہوا جبکہ اسی روز ایک دہائی قبل پشاور میں دہشتگردوں نے ایسا گھناونا کھیل کھیلا کہ اے پی ایس میں اسکول میں مشغول تعلیم بچوں سمیت 140سے زائد افرادکو بے دردی سے شہید کر دیا زندہ قومیں تاریخ اور تلخ حقائق سے سبق سیکھتی ہیں عدلیہ،مقننہ، ایگزیکٹوسمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو غور کرنا ہوگا کہ ہم نے ان غلطیوں سے کیا سبق سیکھا مختلف حیلوں،حربوں سے امن کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے ان سازشوں کوقومی یکجہتی کے ذریعے ناکام بنانا ہوگا عظیم قومیں تلخ تجربات اور تلخ حقائق سے سبق سیکھتی ہیں لیکن سقوط ڈھاکہ کے بعد حمود الرحمن کمیشن بنایاگیا مگر آج تک باقاعدہ طور پر اس کی رپورٹ منظر عام پر آئی کیا عوام کو آج تک ان تلخ حقائق سے آگاہ نہیں کیاگیا عدلیہ،مقننہ، ایگزیکٹو سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو غور کرنا ہوگا کہ ہم نے ان غلطیوں سے کیا سبق سیکھا؟ملک میں سیاسی ہم آہنگی جمہوریت کی تقویت،آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی صرف بیانات کے بجائے عملی طور پر اپنانے کی ضرورت ہے۔