کراچی(پی پی آئی) صوبائی وزیر توانائی سندھ سیدناصر شاہ نے ناڈوز بیوٹی سیلون اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو قابل ہنر بنانا پوری نسل کے مستقبل کے لئے فائدے مند ہے۔ نادیہ بلوچ خواتین کی بہترین تربیت کر رہی ہیں۔۔ان کا تربیتی پروگرام کا سلسلہ بہتر انداز میں جاری ہے۔ایونٹ میں کورس مکمل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہو ہوں۔اس کورسز کے مکمل کرنے سے ہماری بیٹیوں بہنوں کو روزگار ملے گا۔چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کی ہدایت پر سندھ حکومت فری لون کا پروگرام شروع کررہی ہے۔اس پروگرام پر عمل ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین خود کفیل ہوسکیں۔دیہی علاقوں میں ایس آر ایس او کے تحت 12لاکھ سے زیادہ خواتین استفادہ کررہی ہیں،اب یہ پروگرام پورے صوبے میں شروع کردیا گیا ہے۔خواجہ اظہار موجود ہیں انکو کہیں گے اپنی تجاویز دیں۔پیپلزپارٹی کی طرف سے ہنر مند خواتیں کو مکمل سپورٹ کیا جائے گا۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ خواتین معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ خواتین کو ہر سطح پر سپورٹ کیا جائے گا۔ چاہتے ہیں خواتین ہر میدان میں آگے آئیں۔ نادیہ بلوچ نے کورس مکمل کرنے والی خواتین میں اسناد اور انعامات تقسیم کئے۔