پی ٹی آئی سول نافرمانی کا شوق بھی پورا کر لے، خواجہ آصف

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سول نافرمانی کا شوق بھی پورا کر لے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے معاملات میں کسی کی حمایت کی ضرورت نہیں۔ اور ہم نے اپنے داخلی مفادات کو اہمیت دینی ہے۔ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ اور امریکہ میں حکومت تبدیل ہونے سے خارجہ پالیسی میں زیادہ تبدیلی نہیں آتی۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امریکہ کے لیے بہت اہم رہا ہے۔ اور ہمیں عالمی مالیاتی ادارے  میں منظوری امریکہ کی مدد سے ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ایوان میں چل کر اپوزیشن کے پاس گئے تھے۔ اور یہ کہتے تھے کہ ہم چوروں سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے مذاکرات کے لیے کوئی فارمل آفر نہیں آئی۔پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہیہ اپنا سول نافرمانی تحریک کا شوق بھی پورا کرلیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ا انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی اور لوگوں کا کاروبار متاثر:قادر پٹیل

Thu Dec 19 , 2024
کراچی(پی پی آئی) انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی پر پیپلزپارٹی رہنما اور رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے وفاقی حکومت کو نشانہ تنقید بنایا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کونسا فائر وال لگا رہے ہیں جو لگ کر نہیں دے رہی اتنی بدحالی زندگی میں کسی وزارت کی نہیں دیکھی جو کارکردگی اس وقت ان کی ہے،۔قادر پٹیل […]