کراچی(پی پی آئی) انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی پر پیپلزپارٹی رہنما اور رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے وفاقی حکومت کو نشانہ تنقید بنایا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کونسا فائر وال لگا رہے ہیں جو لگ کر نہیں دے رہی اتنی بدحالی زندگی میں کسی وزارت کی نہیں دیکھی جو کارکردگی اس وقت ان کی ہے،۔قادر پٹیل نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی اور لوگوں کا کاروبار متاثر ہورہا ہے۔