امریکہ کو پاکستانی کمپنیوں پر پابندی کا کوئی اختیار نہیں، حافظ نعیم الرحمان

لاہور(پی پی آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستانی کمپنیوں پر پابندیوں کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پاکستانی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو پاکستانی کمپنیوں پر پابندیوں کا کوئی اختیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پوری دنیا میں لاکھوں انسانوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔ اور دنیا بھر میں پراکسی لڑنے والا امریکہ پاکستانی کمپنیوں کی بات کر رہا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو فلسطین میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ جبکہ امریکہ نے عراق اور دیگر ممالک میں لاکھوں افراد کو قتل کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پشین میں چنگ چی رکشہ اور ٹویوٹا ایکوا میں ٹکرا،2بھائی جاں بحق

Thu Dec 19 , 2024
پشین (پی پی آئی) صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے کربلا بائی پاس پر جمعرات کو سڑک حادثہ دو بھائیوں کی جان لے گیا۔ریسکیو کے مطابق ضلع پشین کے علاقے کربلا بائی پاس پر چنگچی رکشہ ٹویوٹا ایکوا گاڑی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دو بھائی اسد اللہ نیازی ولد جمال الدین نیازی اور اللہ محمد نیازی […]